Baseerat Online News Portal

میرے خلاف جنسی زیادتی کاالزام ثابت کرنے میں ناکام رہی پریارمانی

ریپ کے ملزم بی جے پی لیڈر ایم جے اکبر نے عدالت سے کہا
نئی دہلی، 12 جنوری (بی این ایس )
سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر نے منگل کے روز دہلی کی ایک عدالت میں کہا کہ صحافی پریا رمانی یہ الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے کہ انہوں نے 20 سال قبل اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ اکبر نے رمانی پر جنسی بدکاری کا الزام لگانے کے لئے مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا۔ آخری مرحلے کی سماعت کے دوران انہوں نے سینئر ایڈووکیٹ گیتا لوتھرا کے توسط سے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ رویندر کمار کے ذریعہ مذکورہ بالا بات رکھی۔ رمانی نے 2018 میں ’می2 موومنٹ‘ کے دوران اکبر پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ لوترا نے کہاکہ اس (جسمانی تعلقات) کے بارے میں کچھ ثابت نہیں ہوا ہے۔ آپ (رمانی) کو ثابت کرنا ہوگا۔ اگر آپ اسے سچ کہتے ہیں تو یہ سچ ثابت نہیں ہوتا ہے۔ آپ نے الزامات کو ثابت نہیں کیا۔ آپ نے ٹیلیفون، کار پارکنگ اور سی سی ٹی وی ریکارڈ نہیں دکھایا ہے۔لتھرا نے کہا کہ رمانی کا بیان اور ان کی کہانی تخیلات پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک جھٹکے میں آپ 50 سال کی محنت بربادکر چکے ہیں۔ عدالت نے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ اکبر نے 15 اکتوبر 2018 کو رمانی کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا۔ اس کے بعد 17 اکتوبر 2018 کو انہوں نے مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔

You might also like