Baseerat Online News Portal

تیج پرتاپ کا دعویٰ:بہار میں نتیش کی حکومت گرنے والی ہے، تیجسوی ہوں گے اگلے وزیر اعلی

پٹنہ، 12 جنوری (بی این ایس )
بہار میں جاری سیاسی ہنگاموں کے درمیان آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی-جے ڈی یو حکومت بہار سے جانے والی ہے۔ ساتھ ہی اس کا چھوٹا بھائی تیجسوی یادو بہار کا اگلا وزیراعلیٰ بنے گا۔ بتادیں کہ تیج پرتاپ پیر کو یوپی کے مرزاپور ماں وندھیاواسینی کی پوجا کرنے پہنچے تھے۔پوجا ارچنا کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بہار میں بی جے۔ پی جے ڈی یو مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔ دونوں آپس میں لڑ رہے ہیں۔ بہار کی عوام نے ہمیں پہلے ہی مینڈیٹ دے دیا تھا۔ ایسی صورتحال میں ہماری حکومت آنے والی ہے، چونکہ اب بہار کی صورتحال یہ ہے کہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ آنے والے وقت میں کس کی حکومت آنے والی ہے۔ صرف تیجسوی یادو ہی وزیر اعلی بنیں گے۔

You might also like