Baseerat Online News Portal

ایودھیا میں ویکسی نیشن کی فہرست میں بڑی لاپرواہی سامنے آئی

مردہ نرسوں اور نوکری چھوڑچکے ڈاکٹروں کے نام شامل
ایودھیا، 12 جنوری (بی این ایس )
کورونا ویکسین لگانے والوں کی پہلی فہرست میں محکمہ صحت اور ضروری خدمات سے وابستہ ملازمین اور عہدیدار شامل ہیں لیکن یوپی کے اہم ضلع ایودھیا میں ویکسین لینے والے والوں کی فہرست میں بہت بڑی لاپرواہی برتی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذریعہ تیار کردہ اس فہرست میںمردہ نرسیں، ریٹائرڈ نرس اور معاہدہ ختم ڈاکٹر کے نام شامل ہیں۔ جب یہ معاملہ وزیر صحت اور خاندان بہبود وزیر جے پرتاپ سنگھ کے پاس پہنچا جب وہ ایودھیا پہنچے تو انہوں نے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اس معاملے میں لاپرواہی برتنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی ہوگی۔16 جنوری کو کووڈ19 ویکسین ملک کے ساتھ ساتھ اترپردیش کے 852 مراکز پر صحت کے کارکنان پر لگائی جائے گی، جن کی شناخت کے بعد اس کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ڈرائی رن کے دوسرے مرحلے میں ریاست کے 150 مراکز پر ویکسین کا دوبارہ ٹیکہ لگایا ہے لیکن کورونا ویکسین لگوانے والوں کی فہرست میں بہت بڑی غفلت برتی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے اپنے ملازمین کی فہرست میں ایک مردہ نرس، ایک ریٹائرڈ نرس اور معاہدہ ختم شدہ ڈاکٹر کے نام شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر صحت اور خاندان بہبود وزیر جے پرتاپ نے ایودھیا ڈسٹرکٹ اسپتال میں ویکسی نیشن سنٹر کا معائنہ کیا۔

You might also like