Baseerat Online News Portal

عدالت نے 1984 فسادات میں متاثرہ خاتون کی درخواست پر’ آپ‘ حکومت سے جواب مانگا

نئی دہلی، 13 جنوری (بی این ایس )
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے متاثرہ شخص کی درخواست پر آپ حکومت سے جواب طلب کیا۔ درخواست میں متاثرہ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ 2006 اور 2014 میں اعلان کردہ معاوضہ اس کو ادا نہیں کیا گیا تھا۔ جسٹس پرتبھا ایم سنگھ نے دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا اور متاثرہ خاتون کی درخواست پر اس کا موقف جاننے کی کوشش کی۔ فسادات میں خاتون کا شوہر فوت ہوگیاتھا۔ درخواست گزار بلبیر کور نے دعوی کیا ہے کہ 1997 میں انہیں 3.3 لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔ اس کے بعد دہلی حکومت نے سن 2006 میں ساڑھے تین لاکھ روپے اور سن 1984 میں ہونے والے فسادات متاثرین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں ان معاوضے کی رقم موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہلی حکومت کو ان معاوضوں کی رقم ادا کرنے کی ہدایت دے۔

You might also like