Baseerat Online News Portal

پرینکا کا یوگی حکومت پرنشانہ :یوپی میں ’مشن شکتی‘ کے نعرے کھوکھلے

لکھنو،13؍جنوری (بی این ایس )
اترپردیش کے نظم ونسق ایک بار پھر سوالات کے گھیرے میں ہیں۔ در اصل ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی علاقے گورکھپور میں 12 سے زیادہ لڑکیوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش حکومت پر سخت تنقید کی۔پرینکا گاندھی وڈرا نے لکھاکہ یوپی کے وزیر اعلی کے وطن سے خبر پڑھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہوگا کہ جس نظام نے کچھ دن پہلے ہی خواتین کی حفاظت کے لئے چلائی گئی مہم ’مشن شکتی‘ کے نام پر جھوٹی تشہیر میں کروڑوں روپئے خرچ کردیئے وہ نظام زمینی سطح پر خواتین کے تحفظ کے بارے میں نظراندازکرنے والا رویہ اپنا رہا ہے۔پرینکا گاندھی واڈرا نے لکھاکہ اس خبر کے مطابق گورکھپور میں گزشتہ دنوں12 سے زیادہ لڑکیوں کی موت کے واقعات پیش آئے ۔ ان جرائم میں سزا دلانا تو دور کی بات ہے بلکہ کچھ معاملات میں پولیس مردہ بچیوں کی شناخت بھی نہیں کر سکی۔ اتر پردیش میں روزانہ خواتین کے خلاف اوسطا 165 جرائم پیش آتے ہیں۔ مزید پریانکا گاندھی واڈرا نے لکھاکہ حال ہی میں سیکڑوں ایسے معاملات سامنے آئے جن میں یا تو انتظامیہ نے متاثرہ افراد کی بات نہیں مانی یا پھر انہوں نے شکایت کرنے والی خاتون کے ساتھ ہی بدسلوکی کردی ۔ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ حو حکومت خواتین کی حفاظت کے نام پر اپنی واہ واہی کے لیے کروڑوں روپئے کے اشتہارات دیتی ہواس حکومت کے تھانے جب وہ خاتون شکایت لے کر پہنچتی ہے تو تھانے میں اس پر غلط تبصرے کیے جاتے ہیں،اور اس سے تعزیت کرنے کے بجائے اس کی بے عزتی کی جاتی ہے۔

You might also like