Baseerat Online News Portal

روپیش سنگھ قتل کی ہو سی بی آئی جانچ:پپو یادو

 

پٹنہ : 13 جنوری (انتخاب احمد/بی این ایس) انڈیگو آیئرلائنس کے ایئرپورٹ منیجر روپیش سنگھ کے قتل کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے جن ادھیکار پارٹی کے صدر پپو یادو نے کہا کہ روپیش سنگھ کی کسی سے دشمنی نہیں تھی اسے کسی شوٹر نے گولی ماری ہے اس واردات کو سوچی سمجھی سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے اس کی سچائی کو جاننے کیلئے سی بی آئی سے جانچ بہت ضروری ہے، قاتلوں کے لئے شوٹ ایٹ سائٹ کی مانگ کر تے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ بہار میں قتل کی واردات روز برھتی جا رہی ہے، اخبار کے صفحات قتل،

لوٹ، عصمت دری کی خبروں سے بھرے پڑے ہو تے ہیں بہار کےلوگوں کو بچانے کیلئے ایسے جرم کرنے والوں کا خاتمہ ضروری ہے، اسلئے بہار سرکار کو ایسے مجرم کیلئے شوٹ ایٹ سائٹ کا حکم دینا چاہئے، پولیس کو آزادی دی جائے تاکہ ایسے مجرم کو دیکھتے ہی گولی مار سکے بہار میں قانون کی خستہ حالت پر سوال اٹھاتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ واردات سے ایک کیلو میٹر کے دائرے میں نیتاوں اور افسرو کا گھر ہے پولیس گشت کرتی ہے پھر بھی بدمعاش دن دہاڑے قتل کر کے نکل جاتے ہیں اور پولیس کچھ نہیں کرپاتی، انہوں نے اس قتل کو سیاسی سازش بتایا ہے اور انہوں نے کہا کہ پہلے بہار سرکار اور اپوزیشن اپنی پارٹی سے مجرموں کو نکالے، ایسے نیتا کے ساتھ مل کر زمین اور بالو مافیا جرم کرتے ہیں شراب بندی کا ذکر کرتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ شراب کی سپلائ کر آج چھوٹے مجرم بڑے مجرم بن گئے، پولیس کے ساتھ مل کر مجرم شراب کا کاروبار کرتے ہیں اور دوسرے غیرقانونی کاموں کو انجام دے رہے ہیں جس سے ان لوگوں کا حوصلہ بڑھا ہوا ہے.

You might also like