Baseerat Online News Portal

پی ایم کے وی وائی کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج کیاجائے گا

نئی دہلی14جنوری(بی این ایس )
’پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا‘ (پی ایم کے وی وائی3.0)کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہندوستان کی تمام ریاستوں کے 600 اضلاع میں کل جائے گا۔مہارت کی فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے زیر سرپرستی ، اس فیز میں نیو -ایج اور کووڈ سے متعلق مہارتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اسکل انڈیا مشن پی ایم کے وی وائی3.0 آٹھ لاکھ امیدواروں کی تربیت 2021-2020کی اسکیم مدت میں فراہم کی جائے گی جس پر948.90کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔729پردھان منتری کوشل کیندر (پی ایم کے کے)کو غیر –پی ایم کے کے تربیتی مراکز کے طورپر پینل میں رکھا گیا ہے اور اسکل انڈیا کے تحت 200 سے زیادہ آئی ٹی آئز، پی ایم کے وی وائی 3.0 کی تربیت فراہم کریں گے ، جس کا مقصد ماہر پیشہ ورانہ افراد کا ایک بڑا گروپ تیار کرنا ہے۔ پی ایم کے وی وائی 1.0 اور پی ایم کے وی وائی 2.0 سے حاصل شدہ آموزش کی بنیاد پر وزارت نے موجودہ پالیسی ضرورت سے مطابقت رکھنے اور کوویڈ -19 وباء سے متاثر مہارت کے ایکو نظام کو بہتر بنانے کی غرض سے اسکیم کا نیا ورڑن تیار کیا ہے۔‘‘اسکل انڈیا مشن ’’نے،جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 جولائی 2015ء کو شروع کیا تھا، ہندوستان کو دنیا کی مہارات کی راجدھانی بنانے کے ویژن پورا کرنے کے لئے اپنی پہلی اسکیم پی ایم کے وی وائی کو شروع کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔اس اسکیم کا افتتاح مہارت کی فروغ اور صنعت کاری کے وزیر ڈاکٹرمہندر ناتھ پانڈے کریں گے اور اس موقع پر وزیر مملکت شری راجکمار بھی موجود رہیں گے۔اس تقریب سے ریاست کے مہارت کے وزراء اوراراکان پارلیمنٹ بھی خطاب کریں گے۔

You might also like