Baseerat Online News Portal

شادی شدہ بیٹی کو بھی ’انوکمپا‘ کی بنیاد پر ملازمت کا حق، الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

الہ آباد14جنوری(بی این ایس )
کیا شادی شدہ بیٹے کی طرح بیٹی کو بھی ہمدردی کی بنیاد(انوکمپا) پر سرکاری ملازمت میں شامل ہونے کا اختیار دیا جاسکتا ہے؟الہ آباد ہائی کورٹ نے اس حوالے سے ایک اہم فیصلہ دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے مطابق ایک بیٹی کوانوکمپاکی بنیادپر تقرری کے لیے اہل خانہ کا رکن سمجھا جائے گا ، چاہے اس کی بیٹی کی شادی ہوگئی ہو۔ جسٹس جے جے منیرنے 5 جنوری کو منجول شریواستو نامی خاتون کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کے بعد یہ حکم منظور کیا۔ عدالت نے کہاہے کہ اگر شادی شدہ بیٹے کو ہمدردی کی بنیادپرتقرری کا حق مل جاتا ہے تو اس کی بیٹی کی شادی ہونے کی بنیادپراس کی امیدواریت خارج کرناامتیازی سلوک ہے۔

You might also like