Baseerat Online News Portal

تمل ناڈوکی ثقافت سے مربوط ہونے کی سیاسی کوشش،راہل گاندھی نے روایتی کھیل کامشاہدہ کیا

مدورائے 14جنوری(بی این ایس )
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی جمعرات کے روز تمل ناڈو کے روایتی کھیل کے پروگرام جلیکیٹوکامشاہدہ کیاہے۔پونگل کے موقع پر منعقداس پروگرا م میں راہل گاندھی ، ڈی ایم کے یوتھ یونٹ کے سکریٹری اسٹالن ، کانگریس تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال ، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر کے ایس الاگیری اورپڈوچیری کے وزیراعلیٰ وی نارائن سامی بھی تھے۔یہ تمل ناڈو کے دیہی علاقوں میں روایتی کھیل ہے جو پونگل فیسٹیول پر ہوتاہے۔ اس میں لوگ بیلوں کو پکڑنے اور ان پرقابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس سال اپریل – مئی میں ہونے والے تامل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ڈی ایم کے اور کانگریس کے درمیان اتحاد کا امکان ہے۔ان کے دورے کوسیاست سے جوڑکردیکھاجارہاہے۔اس طرح راہل گاندھی نے تمل ناڈوکی ثقافت سے خودکوجوڑکرنیاسیاسی پیغام دیاہے۔صبح کے وقت سے ہی اسٹالن موجود تھے اور وہ شروع میں راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگرسینئر رہنماؤں کے ساتھ ڈائس پر نہیں بیٹھے ، حالانکہ بعد میں وہ راہل گاندھی کے ساتھ بیٹھ گئے جس کے بعد دونوں کوبات کرتے دیکھا گیا۔الگیری نے منگل کے روزکہاہے کہ راہل گاندھی تمل ناڈو کے دورے پرجلیٹکٹو پروگرام کا مشاہدہ کرکے مرکزی زرعی قوانین کی مخالفت کرنے والے کسانوں کی اخلاقی مدد کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سابق کانگریس صدر اس دورے پر کسی بھی انتخابی مہم میں شریک نہیں ہوں گے۔حال ہی میں راہل گاندھی نجی دورے پر بیرون ملک گئے تھے اور وہ حال ہی میں واپس آئے ہیں۔ بیرون ملک سے واپسی کے بعدوہ یہاں پہلی بار کسی عوامی تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔

You might also like