Baseerat Online News Portal

بہار کی’ ملاوٹی سرکار‘ میں کوئی محفوظ نہیں،جنگل راج کامہاراج خاموش کیوں؟تیجسوی یادوکاسخت حملہ

پٹنہ14جنوری(بی این ایس)
ریاست میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے بہارکی نتیش کمار حکومت حزب اختلاف کے نشانے پرہے۔جمعرات کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے رہنمااورسابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادونے ریاستی حکومت کو ایک بار پھر گھیر لیاہے۔تیجسوی یادونے نشانہ لگایاہے کہ بہار کی ملاوٹ والی حکومت میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔تیجسوی یادونے ٹویٹ کیاہے کہ بہار کی ملاوٹ والی حکومت میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ایم ایل اے اور ان کے اہل خانہ کا عوامی سطح پر قتل عام کیا جارہا ہے۔جب تک بہار میں وزیراعلیٰ اوردودو نائب وزرائے اعلیٰ روزانہ 100-150 لاشوں کی گنتی نہیں کرتے ہیں،وہ سو نہیں سکتے ، کیوں جنگل راج کا مہاراج خاموش ہے۔بہارالیکشن کے وقت پوری بی جے پی نے لالویادوحکومت کوجنگل راج کہاتھا،لیکن آئے دن بہارمیں نظم ونسق کی حالت چوپٹ ہے یہاں تک کہ وزیراعلیٰ کے گھرکے د وکلومیٹرپرگولی ماردی جاتی ہے۔اس پرخودبی جے پی لیڈران سوال اٹھارہے ہیں اورنتیش حکومت میں بدنظمی کی پول کھول رہے ہیں۔جب کہ بی جے پی اعلیٰ قیادت چپ ہے اوراس مبینہ مہاجنگل را ج کامہاراج کون ہے۔یہ سوال باربارآرجے ڈی پوچھ کرجدیو،بی جے پی کونشانہ بنارہی ہے۔

You might also like