Baseerat Online News Portal

کجریوال کنفیوژڈ،یاگری راج کاخط اثرانداز؟

دہلی میں چکن کی فروخت پرفیصلہ تبدیل کیاگیا
نئی دہلی14جنوری(بی این ایس )
برڈفلوپرکجریوال خودکنفیوژڈہیں،کبھی غازی پورمنڈی بندکرنے کاحکم دیتے ہیں،کبھی کھلے میں چکن بیچنے پرپابندی ہوتی ہے اورکل تو ریسٹورنٹ کوحکم جاری کیاگیاتھاکہ وہ چکن اورانڈے نہ پروسیں،بلکہ ان کے خلاف کارروائی کی تنبیہ بھی کی گئی تھی۔آج وہی حکم بدل جاتاہے ۔ایساسمجھاجارہاہے کہ کل گری راج نے خط لکھ کرسرزنش کی تھی اورسوال پوچھے تھے کہ منڈی کیوں بندکی گئی ؟ہوسکتاہے کہ کجریوال اسی دبائومیں آگئے ہوں۔دارالحکومت دہلی میں ایک بارپھر مرغی فروخت ہوگی۔ چکن کی فروخت پرپابندی اٹھا لی گئی ہے۔برڈ فلو ٹیسٹ میں پولٹری منڈیوں سے لیے گئے نمونے کے منفی ہونے کے بعدیہ فیصلہ لیا گیا۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے جمعرات کوکہاہے کہ نمونے منفی آئے ہیںجس کے بعد انہوں نے پولٹری منڈی کھولنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ مرغی کی فروخت اور براہ راست مرغیوں کی درآمد پر بھی پابندی ختم کردی گئی ہے۔اس سے قبل دہلی کے جانوروں سے متعلق محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ایشیاکی سب سے بڑی غازی پورمرغا منڈی سے لائے گئے تمام 100 نمونوں میں برڈ فلو نہ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ یہ نتائج قومی دارالحکومت میں کوے اوربطخ کے نمونے میں برڈ فلوکی تصدیق کے 3 دن بعد سامنے آئے۔ حکومت نے احتیاطی اقدام کے طور پر پولٹری کا ہول سیل مارکیٹ 10 دن کے لیے بھی بندکردیا۔

You might also like