Baseerat Online News Portal

ساکشی مہاراج کے بیان پرسرجے والا نے کہا، حقیقت سامنے آگئی

نئی دہلی 14جنوری(بی این ایس )
ساکشی مہاراج کے بیان پر کانگریس کے لیڈر سرجے والا نے سوشل میڈیا پر لکھاہے کہ اویسی کے ساتھ بی جے پی کے اتحادکی حقیقت سامنے آچکی ہے۔دراصل ساکشی مہاراج انائوسے دہلی جارہے تھے۔ راستے میں بی جے پی کارکنوں نے انہیں روک لیا اورقنوج کے علاقے میں ان کا خیرمقدم کیا۔ جب ساکشی مہاراج نے میڈیا کا سامنا کرتے ہوئے یہ بیان دیا تو ساکشی مہاراج نے یہ بھی کہاہے کہ اویسی کوخداطا قت دے،اویسی نے بہارمیں ہماری مددکی،اب بنگال اورپھریوپی میںہماری مددکریں گے۔ساکشی مہاراج کے اس دعوے اورانکشاف کے بعدمجلس دفاعی پوزیشن میں ہے اوراس کے پاس معقول جواب نہیں ہے۔ساکشی مہاراج نے یہ بھی کہاہے کہ بی جے پی سب کے لیے ترقی کی راہ پر چلنے والی پارٹی ہے۔ اب بی جے پی مسلمانوں کا اعتماد جیتنے اوران کی ترقی میں مصروف ہے۔ 65 سالوں سے ہندوستان کے مسلمانوں کوڈرایاگیاہے کہ اگر بی جے پی آجائے گی تو وہ کھائے گی۔ارے بھائی اگرہم لہسن اورپیازنہیں کھاتے ہیں تومسلمان انہیں کیسے کھائیں گے۔ میرا خیال ہے کہ اب مسلمان یہ سمجھ گئے ہیں کہ ان کی واقعی اچھی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ہے۔ بڑی تعدادمیں مسلمان بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

You might also like