Baseerat Online News Portal

سی بی آئی نے اپنے کئی افسران کے خلاف بدعنوانی اور عہدے کے غلط استعمال پردرج کئے مقدمات

نئی دہلی،14جنوری(بی این ایس )
سی بی آئی نے اپنے متعدد عہدیداروں کے خلاف بینک سے دھوکہ دہی کی ملزم کمپنیوں کی مدد کرنے کے سلسلے میں سرکاری عہدے کے غلط استعمال اور بدعنوانی کے مقدمات درج کئے اور جمعرات کی صبح ایک سرچ آپریشن کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) شرمناک معاملے میں بہت گہرے طورپرملوث ہے ،جس میں اس کے اپنے عہدیداروں پر بینکوں کو دھوکہ دینے اور کمپنیوں سے رشوت لینے کے الزامات ہیں۔ایجنسی کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کم سے کم پانچ مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے کچھ افسران مبینہ طور پر دھوکے باز کمپنیوں سے باقاعدہ رقم وصول کررہے تھے۔

You might also like