Baseerat Online News Portal

سعودی عرب:سڑک کراس کرنے والوں پر چھ پابندیاں

آن لائن نیوزڈیسک
محکمہ ٹریفک نے سڑک پار کرنے والوں کے لیے 6 رہنماہدایات جاری کی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ہے کہ راہگیر سڑک عبور کرتے وقت مندرجہ ذیل 6 باتوں کی پابندی کریں۔
۱۔سڑک پار کرنے کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کیا جائے- جگہ ایسی ہو کہ راہگیر سڑک پار کرتے وقت ہر طرف سے آنے والی ٹریفک پر نظر رکھ سکے-
۲۔سڑک عبور کرنے سے قبل اطمینان حاصل کرلیا جائے کہ سڑک گاڑیوں سے خالی ہے۔
۳۔اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ آنے والی گاڑیاں رک گئی ہیں۔
۴۔سڑک عبور کرتے وقت صرف راستے پر دھیان رکھا جائے- موبائل میں خود کو مشغول نہ کیا جائے۔
۵۔راہگیر زیبرا کراسنگ سے سڑک عبور کریں-
۶۔بچوں کو تنہا سڑک عبور نہ کرنے دیں۔

You might also like