Baseerat Online News Portal

روپیش سنگھ کی اہلیہ کا سوال: نتیش کمار اب تک ملنے کیوں نہیں آئے؟

پٹنہ، 15 جنوری (بی این ایس )
بہار کے صدر مقام پٹنہ میں روپیش سنگھ کے قتل کے بعد وزیراعلی نتیش کمار کو ہمہ جہتی دباؤ کا سامنا ہے۔ حزب اختلاف مسلسل امن و امان کے لئے ان پر حملہ آور ہوتا رہا ہے۔ ادھر روپش کی اہلیہ نیتو نے وزیر اعلی سے سخت سوالات پوچھے ہیں۔نیتو نے پوچھا کہ ہر کوئی یقین دہانی کے لئے آیا ہے لیکن ابھی تک نتیش کمار کیوں نہیں آئے؟ ۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو کب گرفتار کیا جائے گا اور کب انصاف دیا جائے گا۔ حکومت بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری قبول کرے۔ نیتو نے کہا کہ اس کے شوہر کے قاتل کی تفتیش سی بی آئی کے حوالے کردی جانی چاہئے۔ دوسری طرف روپیش سنگھ کی بیٹی نے کہا کہ بہار اب زیادہ خطرناک ہوچکا ہے۔ بتادیں کہ منگل کی شام پٹنہ میں انڈگو کے فلائٹ منیجر روپیش سنگھ کو مجرموں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ قتل کے بعد مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،آج قتل کیس کا تیسرا دن ہے۔ اس کے باوجود بہار پولیس کے ہاتھ خالی ہیں۔ اس بارے میں عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پٹنہ میں پچھلے دو دن سے جرائم کے خلاف اور نتیش حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

You might also like