جہان بصیرتنوائے خلق

ویلنٹائن ڈے اور ہماری نوجوان نسل

مکرمی!
جیسے ہی فروری مہینے کی آمد ہوتی ہے عاشقوں کا عشق پروان چڑھنا شروع ہوجاتاہے، پھر سر پھرے عاشق عشق کی تشہیر میں لگ جاتے ہیں اور انہیں کسی کی پرواہ بھی نہیں ہوتی اور ایسے انداز اپناتے ہیں کہ کسی کا پاس و لحاظ بھی نہیں ہوتا۔ آج کے ہماری نئی نسل اس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایسے خرافات اور رسم و رواج اور برائیوں کو جنم دیتی ہے آنکھیں شرم سے جھک جاتی ہے ۔ہوتا یہ ہے کہ اس دن کو منانے کے لئے شراب و کباب کی محفلیں، اس محفل میں اظہار محبت کیلئے بے ہودہ فحش جملے اور لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ رقص و سرور کرتے نظر آتے ہیں اب زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ مسلم لڑکے اور لڑکیاں اس دن پیش پیش رہتے ہیں آپ اس کا مشاہدہ کر سکتے ہیں تفریح گاہوں کو دیکھ کر ۔
مغربی کلچر دھیرے دھیرے ہمارے معاشرے میں جگہ بنا رہی ہے اور ہماری نئی نسل اس کلچر کو اپنانے میں لگی ہوئی ہے اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ ٹیلیویژن اور موبائل کا بے جا استعمال، سو شل نیٹ ورکنگ۔والدین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے بچوں پر نگاہ رکھیں اور انہیں اسلامی طور طریقے اور اسلامی تہذیب سے آشنا کرائے۔ یہ بڑا نازک دور چل رہا ہے ہر طرف فحاشی اور عریانیت کا دور دورہ ہیں کہیں ہماری نوجوان نسل اس دلدل میں نہ پھنس جائے ۔اس لئے قرآن و حدیث ، سیرت اسلام کی تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے یہ ویلنٹائن ڈے مغربی کلچر کا ایک حصہ ہے جس کی حقیقت کا پتہ نہیں، لیکن ویلنٹائن ڈے کے افسانے اور من گھڑت روایتیں مشہور ہے۔اس دن رومیوں نے ایک عیسائی پادری کو سزائے موت دی تھی جس کا نام ویلنٹائن تھا جو نوجوان کی شادیاں کرواتا تھا اور خود عشق میں گرفتار تھا ۔غور طلب بات یہ ہے کہ مسلم لڑکے اور لڑکیاں کا اس میں شریک ہونا ہمارے معاشرے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اب ہمیں کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا جس سے ہمارے معاشرے میں سدھار پیدا ہو سکے اور یہ برائیاں نا پید ہو جائے ۔
ایازاحمد قاسمی
سابق متعلم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker