Baseerat Online News Portal

کسانوں اور پیٹرول – ڈیزل کے معاملات پر حکومت کے خلاف ’ستیہ گرہ‘ سے جڑنے کی لوگوں سے راہل گاندھی کی اپیل

نئی دہلی، 15 جنوری (بی این ایس )
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے دن لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسانوں کے احتجاج اور پیٹرول، ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے معاملات پر پارٹی کی طرف سے جاری احتجاج اور ’ستیہ گرہ‘ میں شامل ہوں ۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس مرکزی زرعی قوانین کے خلاف جمعہ کو یوم حقوق کسان‘ منارہی ہے۔ اس کے تحت پارٹی لیڈران اور کارکنان نے ریاستی صدر دفاتر میں دھرنا دیا اور گورنرز اور لیفٹیننٹ کو میمورنڈم پیش کیا۔ مرکزی اپوزیشن پارٹی نے ’کسانوں کے حقوق کیلئے بولیں‘ نامی ہیش ٹیگ کے ذریعہ مشتعل کسانوں کی حمایت میں ایک سوشل میڈیا مہم بھی شروع کی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ ملک کی متکبر مودی حکومت کے خلاف اپنے حق کے لئے ستیہ گرہ کر رہے ہیں۔ آج پورا ہندوستان کسانوں پر مظالم اور پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے، آپ بھی اس ستیہ گرہ کا حصہ بنیں۔

You might also like