Baseerat Online News Portal

جے پور : یومِ حقوق کسان کے موقعہ پر پائلٹ کاتیکھا حملہ

اس بار مرکز نے غلطی کی ہے ، غلط جگہ حملہ کیا ، یہ شرم کی بات ہے: سچن پائلٹ
جے پور،۱۵؍جنوری ( بی این ایس )
کانگریس نے کسانوں کے احتجاج کے 51 دن مکمل ہونے کے موقع پر کسانوں کے حقوق کا دن منایا ۔ کانگریس کے قائدین ، وزراء اور کارکن جے پور میں سول لائن گیٹ پر کئے گئے احتجاج میں بڑی تعداد میں یہاں پہنچے ، لیکن سی ایم اشوک گہلوت حاضر نہ تھے۔ سابق ڈپٹی سی ایم سچن پائلٹ دیگر قائدین کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے،اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پائلٹ نے مرکزی حکومت پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس بار مرکز نے غلطی کی۔ مرکز نے کسانوں یعنی ملک کے غذا فراہم کنندہ پر حملہ کیا ہے، یہ نہایت ہی شرم کی بات ہے کہ مرکز نے ا ن کسانوں کو نکسلی اور دہشت گرد کہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قائدین آتے جاتے رہیں گے ، لیکن قانون بننے کے بعد یہ قانون باقی رہے گا۔ اور لوگ یہ قانون وضع کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ جب مودی حکومت بنی تھی، تو بڑے سبزباغ دکھائے تھے ، کہا گیا تھا کہ ہم ملک میں معاشرتی ہم آہنگی لائیں گے، لوگوں نے یقین کیا اور مودی جی کو ملک کا وزیر اعظم بنایا۔ سب سے پہلے انہوں نے ملک کے لئے کسانوں کے پیٹ پر لات مارنے کا کام کیا ہے ۔یہاں یہ مظاہرہ سول لائنز کے گیٹ کے بیرونی حصے میں کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد گورنر کو میمورنڈم جمع کرایا گیا۔ اس سے قبل سرکاری چیف وہپ مہیش جوشی نے احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں سے کرونا کے اصولوں پر عمل کرنے کو کہاتھا۔

You might also like