Baseerat Online News Portal

گونگی بہری لڑکی کے ساتھ عصمت دری کر آنکھ پھوڑ دینے والے معاملہ میں 3 ملزمین گرفتار

مدھوبنی: 16جنوری(انتخاب احمد/بی این ایس) ہرلاکھی تھانا علاقہ میں کوواہا برہی گاؤں کی ایک نابالغ گونگی بہری لڑکی سے گینگ ریپ کر آنکھ پھوڑ دینے والے معاملے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمین کو گرفتار کر جیل بھیجدیاہے، بینی پٹی ایس ڈی پی او ارون کمار سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا گرفتار تینوں ملزمین نے باری باری سے عصمت دری کر اس واردات کو انجام دیا، اس معاملے میں تینوں ملزمین کے خلاف اسپیڈ ٹرایل کے تحت کڑی سے کڑی سزا دلانے کی پولیس کوشش کرے گی، پولیس نے کہا کہ حادثہ کے فوراً بعد ایس پی مدھوبنی کے حکم پر بینی پٹی انسپکٹر راجیش کمار کی قیادت میں ایک ٹیم تیار کی گئی جس میں ہرلاکھی تھانہ صدر پریم لال پاسوان کھر ہر تھانہ صدر انجیس کمار ساہر گھاٹ تھانہ صدر سریندر پاسوان اے ایس آئی دھرمیندر کمار کے علاوہ دیگر پولیس ٹیم نے رات کو چھاپے ماری شروع کی، پولیس ٹیم نے الگ الگ جگہ سے تینوں ملزمین کو گرفتار کر جیل بھیجدیا ہے۔

You might also like