ایس بی آئی برانچ میں روپئے کی کمی سے صارفین پریشان
پولیس فورس نہ ہونے کی وجہ سے نوادہ سے رقم نہیں لایا جاسکا۔

نوادہ محمّد سُلطان اختر
نوادہ ضلع کے وارث علی گنج بلاک کے ایس بی آئی مقامی برانچ میں روپئےکی کمی سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس معاملہ میں معلومات دیتے ہوئے ، مذکورہ برانچ کے منیجر اکھلیشور کمار نے بتایا کہ صارفین کی مانگ کے مطابق رقم مرکزی برانچ نوادہ سے لانا ہوتاہے۔ یہ رقم مقامی تھانے کی پولیس فورس کی نگرانی میں لائی جاتی ہے۔ لیکن پچھلے چار دن سے مطالبے کے باوجود تھانے کی جانب سے پولیس فورس فراہم نہیں کی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ، بینک میں رقم کی کمی ہے۔ اسی وجہ سے ، جو صارف ایک لاکھ کی کا فارم بھرتے ہیں ، اُنہیں 20 سے 30 ہزار کی ادائیگی کرکے مطمئن ہونا پڑتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ، کچھ صارفین ناراض بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانے کے ذریعہ پولیس فورس کی دستیابی نہیں ہونے تک بینک میں رقم کی کمی رہیگی۔