Baseerat Online News Portal

سکھوں کومنانے کی کوشش،یوگی نے گرودوارہ میں حاضری دی

لکھنو20جنوری(بی این ایس )
سکھ فرقے کے 10 ویں گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش پر اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ لکھنؤ میں واقع گرودوارہ پہنچے۔کسان تحریک کے دوران بی جے پی کی کوشش یہ رہی ہے کہ ا سے سکھ تحریک بنادیاجائے۔اسی لیے باربارسکھوں کے ساتھ مودی حکومت کے احسانات بھی گنائے جاتے رہے ہیں۔بی جے پی لیڈران جس طرح کسان تحریک پربیان دیتے رہے ہیں،اس کانقصان ہریانہ اورپنجاب الیکشن میں ہوسکتاہے ،اس لیے ان کورجھانے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔اب گروگوبندکے بہانے وزیراعظم سے لے کریوگی تک سکھوں کورجھانے میں لگے رہے۔یوگی کے ہمراہ نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما اور وزیر قانون برجیش پاٹھک بھی موجود تھے۔ اس موقع پر یوگی نے گرو گرنتھ صاحب دیکھا۔ یوگی نے کہاہے کہ یہ ملک سکھ گرووں اور اس روایت میں پیدا ہونے والی تمام عظیم قربانیوں کا ہمیشہ شکریہ کے ساتھ احترام کرے گا۔ میں آج پھر اسی احترام کا اظہار کرنے آیا ہوں۔گرودوارے کا گرو گووند سنگھ سے گہرا تعلق ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سن 1670 میں ، آنند پور صاحب سے والدین کے ساتھ پٹنہ جاتے ہوئے ، دو مہینے اور13 دن یہی گنج گوردوارہ میں رہے۔ گرودوارہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ کیرتن اورلنگرکااہتمام کیاگیا۔

You might also like