Baseerat Online News Portal

سعودی عرب:85 فیصد خواتین سیٹ بیلٹ نہیں پہنتیں

آن لائن نیوزڈیسک
ایک تازہ ترین سروے سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب میں 86 فیصد خواتین گاڑی میں سیٹ بیلٹ کی پابندی نہیں کرتیں۔ خواتین کے مقابلے میں مرد سیٹ بیلٹ کے حوالے سے زیادہ پابند ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق جائزہ نیشنل گارڈ کے ماتحت ہسپتالوں سے رجوع کرنے والے شہریوں ساتھ کیا گیا ہے۔ 2017 سے 2019 کے درمیان 5 ہزار سے زیادہ ڈرائیوروں، سواریوں سے حفاظتی بیلٹ کی پابندی کی بابت سوالات کیے گئے تھے۔ سروے میں شامل 52.4 فیصد افراد کی عمریں 18 سے 25 برس کی تھیں۔ سروے میں پچاس فیصد مرد اور اتنے ہی فیصد خواتین شامل تھیں۔
کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر ’کیمارک‘ کے مطابق سروےکا مقصد سیٹ بیلٹ کے استعمال کرنے والوں کا تناسب دریافت کرنا اور اس سلسلے میں مستقبل کے حوالے سے رجحان معلوم کرنا تھا۔
سروے سے یہ بھی پتہ چلا کہ 42.8 فیصد افراد سیٹ بیلٹ پابندی سے استعمال کرتے ہیں۔ ان میں ڈرائیور اور سواریاں دونوں شامل ہیں جبکہ سروے میں شامل باقی ماندہ افراد سیٹ بیلٹ کے پابند نہیں۔
سروے کرنے والوں نے سفارش کی ہے کہ سیٹ بیلٹ کی پابندی کا معیار بلند کرنے کے لیے آگہی مہم اور ٹریفک ڈسپلن مہم ضروری ہے۔ حادثات کے دوران اموات اور زخمیوں کی تعداد گھٹانے کے لیے خصوصا خواتین کو سیٹ بیلٹ کے استعمال پر آمادہ کرنا ہوگا۔

You might also like