Baseerat Online News Portal

جماعت اسلامی کی دس روزہ مہم ’’اندھیروں سے اجالے کی طرف‘‘ کا آغاز

اورنگ آباد کے افتتاحی پروگرام میں فکر آخرت کو مہمیز دینے والی مختصر فلم ’’زندگی کے ساتھ بھی موت کے بعد بھی‘‘کا اجرا
اورنگ آباد :۲۳؍جنوری(پریس ریلیز) جماعت اسلامی مہاراشٹر کی جاری مہم ’’اندھیرے سے اجالے کی طرف‘‘ ۲۲تا ۳۱؍جنوری کے افتتاحی پروگرام اورنگ آباد سمیت مہاراشٹر کے بڑے شہروں اور چھوٹے قصبات نیز گائوں وغیرہ میں ہوئے ۔ اس سلسلے کے بڑے پروگرام اورنگ آباد ، پونے ، ناگپور وغیرہ میں منعقد ہوئے ۔ پروگرام کو برادران وطن کی جانب سے بھی پذیرائی مل رہی ہے ۔ بعض غیر مسلم سماجی کارکنان وغیرہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے موجودہ ماحول میں ضروری ہے کہ محبت کی آبیاری کی جائے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ اس طرح کی مہم چلائی جائے جس سے مسلمانوں اور اسلام کے تئیں برادران وطن میں جو غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اسے دور کیا جاسکے ۔
فکر آخرت کو مہمیز دینے والی مختصر فلم ’’زندگی کے ساتھ بھی موت کے بعد بھی‘‘کا اجرابھی عمل میں ۔ فلم دیکھنے کے بعد اس کے تعلق سے یہ تاثرات عام ہے کہ یہ ایک خوبصورت فلم ہے جو نیکی کے زندگی پر اثرات کی طرف اشارہ کرنے کے ساتھ ساتھ مالک حقیقی اور خالق کائنات اللہ پر ایمان کی وضاحت کی جاتی ہے ۔ وہ اللہ جو انسانوں کو قرآن مجید کے ذریعہ گناہوں کے اندھیروں سے اجالے کی جانب لاتا ہے ۔ فلم کے کہانی کار ساجد شیخ نے بتایا کہ آج اطلاعاتی تکنیک کا زمانہ ہے اور یوٹیوب پر بے شمار واہیات ویڈیو کی بھرمار ہے اس لئے ہمیں بھی برائیوں کے ان اندھیروں کو ہٹانے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہئے ۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ بہت مختصر وقت میں نیکی کی خوبی اور برائیوں کی خامیوں کو بیان کیا جاسکے ،نیز انسان صرف دنیاوی معاملات میں اسقدر پھنس چکا ہے کہ وہ آخرت بھلا چکا ہے اس لئے ہم نے اسی بھولے ہوئے سبق کی جانب انسانوں کوبلایا ہے ۔ساجد شیخ نے بتایا کہ صرف چھ منٹ کی فلم ہے جسے دیکھ کر اس کے پیغام کو سمجھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج لوگوں کے پاس وقت بھی نہیں ہے اس لئے کسی پیغام کو عام کرنے کیلئے مختصر فلم ایک بہترین ذریعہ ہے ۔
متین اچلپوری نے تھیم سانگ ’’یہی ایک کام پرکھوں سے سداسیکھا ہے جانا ہے : اندھیروںسے اجالے کی طرف مانو کو لانا ہے‘‘ تخلیق کی ہے ۔ وہ بتاتے ہیں ’’اندھیروں سے اجالے کی طرف‘‘ مہم میں ہر شخص کو اپنی صلاحیت کی بنیاد پر دلچسپی لینی چاہئے ،میں نے بھی اپنے طور پر اس تعلق سے پیغام دینے کی کوشش کی ہے ۔اس ترانہ کو آن لائن جاری کردیا گیا تھا ، مہم کے اول روز افتتاحی پروگرام میں اس کا اجرا امیر حلقہ رضوان الرحمن خان کے ہاتھوں ہوا ۔اس سے قبل جماعت اسلامی مہاراشٹر کے دفتر واقع ممبئی میں مراٹھی ہفت روزہ شودھن کے خصوصی شمارہ کا اجرا بھی امیر حلقہ سکریٹری حلقہ ظفر انصاری کے ہاتھوں ہوا تھا ۔ واضح ہوکہ ہفت روزہ شودھن جماعت اسلامی مہاراشٹر کی سرپرستی میں تقریبا چالیس سال سے شائع ہورہا ہے ۔ جسے حمید دلوائی کے فتنوں کا جواب دینے کیلئے جاری کیا گیا تھا اور آج بھی مراٹھی میں مسلمانوں کاواحد ہفت روزہ ہونے کا اعزاز اسے حاصل ہے ۔ جسے مسلم مسائل کیلئے دیگر میڈیا میں مثال کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔

You might also like