Baseerat Online News Portal

سعودی عرب:کابینہ نے چھوٹے اداروں کے لیے بینک قائم کرنے کی منظوری دیدی

آن لائن نیوزڈیسک
سعودی کابینہ نےسعودی ریلوے آرگنائزیشن ’ایس آر او‘ کو ختم کرکے اسے سعودی عرب ریلوے ’سار‘ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس آر او کے تمام کام، اس کے متعلق فیصلے، لائسنس اور سرکاری دستاویزات کے علاوہ املاک سار کے حوالے کیے جائیں۔
اسی طرح کابینہ نے چھوٹے اور درمیانی تجارتی اداروں کے لیے بینک قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں منعقد ہونے والے آن لائن اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے ارکان کو مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے موصول ہونے والے پیغام کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
کابینہ نے ابہا ائیر پورٹ کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کو مناسب جوابی کارروائی کا حق محفوظ ہے‘۔کابینہ نے اربیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کابینہ نے متعلقہ کمیٹی کی طرف سے کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا اور انسداد کے لیے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

You might also like