Baseerat Online News Portal

طالبان کا امریکہ سے امن ڈیل پرمکمل عمل درآمد کرنے کا مطالبہ

دوحہ،18 فروری( بصیرت آن لائن /ایجنسی ) طالبان کے رہنما ملاعبدالغنی برادر کا کہنا ہے کہ امریکہ امن ڈیل پر مکمل عمل درآمد کرے اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء یقینی بنائے۔

ملاعبدالغنی برادر نے امریکی عوام کے نام کھلےخط میں کہا ہے کہ طالبان افغانستان کے مسئلہ کے سیاسی حل کی تلاش ، امن معاہدے پر عمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

خط کے متن میں ان کا کہنا ہے کہ قطر میں سیاسی دفتر کھلنے کے بعد افغان سیاسی حل کی جانب پہلا قدم اٹھایا ہے۔

You might also like