Baseerat Online News Portal

سینٹرل وسٹا پروجیکٹ: اندرا گاندھی نیشنل آرٹ سینٹر کی زمین کی جارہی ہے خالی

قدیم پینٹنگز کی ہورہی ہے پیکنگ،دوسری جگہ منتقل کرنے کی تیاری
نئی دہلی:22فروری(بی این ایس )
مرکزی حکومت کے سینٹرل وسٹا منصوبے کے تحت دہلی کے لوٹینس علاقے کی کئی بڑی عمارات کو ہٹا یا جائے گا۔ مرکزی وسٹاپروجیکٹ کاآغاز اندرا گاندھی نیشنل آرٹ سینٹر ہوگا،اس لئے اس عمارت کو پہلے خالی کیا جارہا ہے لیکن قومی اہمیت کے حامل اس آرٹ سینٹر میں لاکھوں قیمتی فنی وراثت موجود ہیں جن کو تبدیل کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ بین الاقوامی اہمیت کے حامل اس آرٹ سینٹر میں پینٹنگز پیکنگ ہورہی ہے۔مرکزی حکومت کے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ منصوبے کے مطابق نیشنل میوزیم کو ساؤتھ بلاک اور نارتھ بلاک میں لایا جائے گا جہاں پی ایم او، وزارت دفاع، داخلہ اور خزانہ موجود ہیں۔ سینا بھون اور شاستری بھون جیسے پاور سینٹرز کہلانے والی عمارتیں ہٹیں گی اوران کی جگہ جدید ترین عمارتیں بنائی جائیں گی۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس جگہ کامعائنہ کیاہے۔وہیں اس آرٹ سینٹر میں ورثہ کے زمرے میں آنے والی قدیم مجسمہ سازی کی مصوری اور پینٹنگز پیکنگ کی جارہی ہیں۔ ہزاروں پینٹنگز اور مجسمے پیک کئے گئے ہیں اور لاکھوں کتابیں ان کے زمرے کے مطابق پیک کیاجاناہے۔

You might also like