Baseerat Online News Portal

پڈوچیری: کانگریس حکومت سے حمایت واپس لینے والے ممبراسمبلی کو ڈی ایم کے نے کیا معطل ، کل دیاتھا استعفیٰ

چنئی:22فروری(بی این ایس )
ڈی ایم کے نے پیر کو پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر اپنے پنڈوچیری عہدے دار کے وینکٹیشن کو معطل کردیا۔ وینکٹیسن نے اتوار کے روز اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ وہ پنڈوچیری اسمبلی میں حلقہ ٹھٹانچہاڑی اسمبلی حلقے کی نمائندگی کررہے تھے۔وینکٹیشن نے اپنے استعفیٰ کے لئے اسمبلی حلقہ میں لوگوں کیلئے فنڈز کی کمی سے جوڑا۔ ڈی ایم کے جنرل سکریٹری دورئی مورگان نے یہاں ایک بیان میں کہاکہ وینکٹیشن نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی اور انہیں بدنام کیا۔انہیں بنیادی ممبرشپ سمیت پارٹی کے تمام عہدوں سے معطل کیا جارہا ہے۔پچھلے دنوں متعدد اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کی وجہ سے 33 رکنی اسمبلی میں اس کے اتحادی ایم ایل اے کی تعداد 11 ہو گئی تھی جبکہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی تعداد 14 تھی، جبکہ سات نشستیں خالی ہیں۔ ایوان میں اعتماد کا ووٹ پیش کئے جانے کے بعد ووٹوں کی تقسیم سے قبل وزیراعلیٰ وی نارائن سامی اور ان کی کابینہ نے پیر کو استعفیٰ دے دیا۔

You might also like