Baseerat Online News Portal

لال قلعہ تشدد کیس میں ایک اور ملزم گرفتار

نئی دہلی،22فروری(بی این ایس )
لال قلعہ تشدد کیس میں دہلی پولیس نے ایک اور ملزم جسپریت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ 29 سالہ جسپریت کا تعلق دہلی کے سوروپ نگر سے ہے۔ جسپریت لال قلعے میں ملزم منندر سنگھ کے ساتھ کھڑا دکھ رہاہے اور دونوں ہاتھوں سے تلوار لہراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔پولیس ایف آئی آر کے مطابق اس کے بعد وہ لال قلعے کے گنبد پر بھی چڑھا۔ اس پر الزام ہے کہ لال قلعے پرلگی اسٹیل روڈ لے کر لوگوں کو بھڑکارہاتھا۔ بتادیں کہ 26 جنوری کو دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران کئی مقامات پر تشدد ہوا تھا۔ بہت سے لوگ لال قلعے کے احاطے میں داخل ہوئے تھے اور وہاں مذہبی جھنڈا بھی لگا دیا تھا۔کسان تنظیموں نے خود کو اس سے الگ کرلیاتھا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کسان تنظیمیں بھی اس میں شامل ہیں۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں 125 کے قریب افراد کو گرفتار کیا ہے۔

You might also like