Baseerat Online News Portal

مشہور صحافی مظہر عالم کے والد حاجی شمیم احمد کاانتقال، آبائی وطن فقراہی میں سپردخاک

 

سہرسہ،

اردو کے مشہور صحافی و پنجاب کیسری گروپ کے سب ایڈیٹر مظہر عالم مظاہری کے والد محترم حاجی شمیم احمد کی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز پٹنہ میں انتقال فرماگئے. انا للہ واناالیہ راجعون۔

مرحوم 76سال کے تھے، تقریباً دوسال سے ہارٹ کی بیماری سے متاثر تھے،مسلسل علاج کے باوجو د افاقہ نہیں ہوسکااور آخرکار مالک حقیقی سے جاملے۔حاجی شمیم احمد مرحوم ضلع سہرسہ کے نوہٹہ پرکھنڈ کے فقراہی گاؤں کے باشندہ تھے اور ان کاشمار علاقہ کے بااثر شخصیات میں ہوتاتھا،2010میں محکمہ قدرتی آفات کے فلڈ کنٹرول آفیسر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔ریٹائرمنٹ کے بعد مسلسل گاؤں میں رہ کرہی سماجی خدمات میں لگے رہے۔مرحوم صوم وصلوۃ کے بیحد پابند اور پرانی تہذیت و روایت کے امین اور علماء نوازتھے۔ پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ایک صاحبزادے محمد منظرعالم کاچند سال قبل ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوچکاہے جبکہ بڑے بیٹے ماسٹرمرغوب عالم تمنا سرکاری ٹیچر ہیں اور چھوٹے صاحبزادے مظہر عالم جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور سے فراغت کے بعد مستقل طورپر جالندھر میں رہکر پنجاب کیسری اخبار سے وابستہ ہیں اور پنچاب کے مختلف ملی تنظیموں سے جڑکر سماجی و فلاحی خدمات میں سرگرم عمل ہیں۔نماز جنازہ علاقہ کے بزرگ عالم دین مولاناعبدالباری صاحب نے پرھائی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،تدفین آبائی قبرستان فقراہی میں عمل میں آئی۔

مظہر عالم کے والد محترم حاجی شمیم احمد کی وفات پر ملک کی سرکردہ شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ کے ڈائریکٹر شاہنوازبدرقاسمی نے کہاکہ والدکی جدائیگی کاغم کوئی معمولی حادثہ نہیں ہے،وہ بہت نیک دل انسان تھے،اللہ پاک مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور تمام پسماندگان خاص طورپر مظہر بھائی کو صبر جمیل عطافرمائے۔

You might also like