Baseerat Online News Portal

ہندوستان میں کورونا وائرس کے 10584 نئے کیسز، 78 اموات

نئی دہلی ،23؍ فروری (بی این ایس )
ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں گزشتہ کچھ دنوں کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریباً10600 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ منگل کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 10584 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے ساتھ کورونا مریضوں کی کل تعداد 11016434 ہوگئی ہے۔ اس دوران 78 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے اب تک 1.56 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13255 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 10712665 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسزمیں کمی آئی ہے۔ فعال کیسزڈیڑھ لاکھ (147306) کے نیچے پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹنگ کے بارے میں بات کریں تو ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 678685 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے ، جب کہ 22 فروری تک اب تک مجموعی طور پر 212230431 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

You might also like