Baseerat Online News Portal

کورونا وائرس: امراوتی میں لاک ڈاؤن کا پہلا دن ، سڑکوں پر خاموشی

امراوتی ،23؍ فروری ( بی این ایس )
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر امرووتی مہاراشٹرا میں کل ایک ہفتہ کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ امراوتی کے تاجروںنے اس لاک ڈاؤن کی مکمل حمایت کی۔ رات آٹھ بجے سے پہلے ہی امراوتی کی ساری دکانیں بند ہوگئی تھیں اور سڑکوں پر خاموشی چھائی ہوئی تھی۔ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے تاجروں نے 8 بجے اپنی دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ امراوتی شہر اور اچل پور شہر کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے ، اسی طرح امراوتی دیہی علاقوں کے 24 دیہات کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ امراوتی شہر کے آس پاس کے نو دیہاتوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔امراوتی میں کل677 نئے کورونا کیسز پائے گئے ہیں جن میں 2 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اگر امروتی کی مثبت شرح کو دیکھا جائے تو یہ 30 فیصد کے قریب پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کو 22 فروری کی شام 8 بجے سے مہاراشٹر کے ویدربھا کے ضلع امراوتی میں ایک ہفتہ کے لئے نافدکیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ یکم مارچ کی صبح آٹھ بجے تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

You might also like