Baseerat Online News Portal

تعلیم کے ساتھ ہر ایک بیٹی کو اپنی حفاظت کے فن سے بھی واقفیت ہونی چاہئے :بے نظیر راجپوت

دیوبند،23؍فروری(سمیر چودھری؍بی این ایس)
دیوبند کے قدیم عصری تعلیم کے ادارہ ایچ اے وی انٹر کالج میں طالبات کو اپنی حفاظت آپ کے تحت کراٹے کی ٹریننگ دی گئی ۔منگل کے روز دیوبند کے ایچ اے وی انٹر کالج میںبیٹی بچائو بیٹی پڑھائو اور کراٹے سکھائو مہم کے تحت جہاں بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کا پیغام دیا گیا ،وہیں طالبات کو اپنی حفاظت آپ کے تحت مارشل آرٹ اور کراٹے کی ٹریننگ دی گئی ۔کراٹے فن کے کوچ بسنت اپادھیائے اور بے نظیر راج پوت نے طالبات کو مارشل آرٹ کی کئی گھنٹوں تک ٹریننگ دی ۔ٹریننگ کے دوران انہوںنے طالبات سے کہا کہ انہیں اپنی حفاظت آپ کے تحت خود بھی مارشل آرٹ اور کراٹے کے فن سے پوری طرح واقفیت حاصل کرنی چاہئے ،تاکہ ضرورت پڑنے پر آپ کسی دوسرے کی مدد کے بغیر اپنی حفاظت صحیح طور سے کر سکیں ۔انہوںنے طالبات سے اپیل کی کہ وہ اپنے آس پاس کی دوسری لڑکیوں کو بھی مارشل آرٹ اور کراٹے کے فن میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دیں ۔اس کے علاوہ انہوںنے طالبات کے گارجین اور والدین سے بھی اپیل کی انہیں اپنی سب بیٹیوں کو بیٹوں کی طرح ہی اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا چاہئے اور اپنی حفاظت آپ کے تحت انہیں کراٹے اور مارشل آرٹ جیسے فن سے ضرور روشناس کرانا چاہئے ۔انہوںنے کہا کہ اپنی حفاظت کے لئے کراٹے فن کی پوری معلومات رکھنا نہایت ضروری ہے ،اس لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر ایک بیٹی کو اپنی حفاظت کرنے کا ہنر اور تعلیم بھی دینی ضروری ہے ۔مارشل آرٹ ٹرینر اور کراٹے کوچ نے کہا کہ موجودہ دور کی بھاگ دوڑ بھری زندگی میں ہر ایک بیٹی کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر ایک میدان میں مہارت حاصل کرنی چاہئے ۔

You might also like