Baseerat Online News Portal

بہار کے کٹیہار میں خوفناک سڑک حادثہ ، ۶؍ ہلاک ،۳؍ شدید زخمی

 

پٹنہ۔ ۲۳؍فروری/بی این ایس

بہار کے کٹہار میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 6 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کٹہار کے پولیس اسٹیشن علاقہ کرسیلا کے این ایچ 31 کے قریب سڑک حادثہ میں جہاں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، وہیں تین کے زخمی ہونے کے کی اطلاع ہے،معلومات کے مطابق یہ واقعہ کرسیلا پل پر پیش آیا۔ تمام ہلاک ہونے والے افراد سمستی پور ضلع کے روسرا کے رہائشی ہیں جو پھلووریا میں شادی کے لئے ایک لڑکے کو دیکھنے آئے تھے۔ کنبے کے سارے افراد ایک اسکارپیو میں سوار تھے۔ یہ اسکارپیوایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ زبردست تصادم کے سبب 6 افراد جاںبحق ہوگئے ، جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے ، جبکہ انتظامیہ موقع پر پہنچ چکی ہے اور مزید کارروائی میں مصروف ہے۔ اسی اثنا میں اس واقعے میں زخمی ایک شخص نے بتایا کہ ہم پھلووریا اپنی بیٹی کے لئے لڑکا دیکھنے آئے تھے۔ لڑکے کو دیکھنے کے بعد تمام لوگ گاؤں واپس جارہے تھے۔ راستے میں ایک ٹرک کھڑا تھا ، لیکن دھند کی وجہ سے ڈرائیور کواس کا اندازہ نہیں ہوسکا۔ اور تیز رفتار کے ساتھ اسکارپیو ٹرک سے جاٹکرائی۔

You might also like