Baseerat Online News Portal

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کشمیریوں کے ساتھ بدسلوکی پر تشویش کا اظہار کیا ، ہندوستان نے تمام اعتراضات کو مسترد کردیا

 

نیویارک۔ ۲۳؍فروری/بی این ایس

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کشمیریوں کے ساتھ بدسلوکی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت ہند پر زور دیا ہے کہ کشمیریوں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیاجائے۔ ایسوسی ایڈیٹ پریس کی  خبر کے مطابق دنیا بھر کے بیس سے زائد ملکوں کے ماہرین سفارت کاروں نے ابھی حال ہی میں وادی کشمیر کا دورہ کیا تھا، ان میں سے دو ماہرین فرنانڈی ورنینس اور اقلیتی امور کے ماہر احمد شہید نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دفعہ ۳۷۰ کے خاتمے کے بعد جو اقدامات کشمیر میں کئے گئے ہیں ان سے انسانی حقوق کی پامالی اور صریح خلاف ورزی ہوتی ہے۔ ان ماہرین کاکہنا ہے کہ وہاں پر جو نئے ضوابط نافذ کیے گیے ہیں اس سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی سیاسی معاملات میں شمولیت کم ہوجائے گی۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان انوراگ شری واستو نے اس بیان کی مذمت کی ہے او رکہا ہے کہ اس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیاگیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہاکہ جب پورا جموں کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور دفعہ ۳۷۰ کے خاتمے کا فیصلہ ہندوستانی پارلیمنٹ نے کیا تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ جو بھی اندیشے ظاہر کیے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

You might also like