Baseerat Online News Portal

گجرات کی کیمیکل فیکٹری میں زبردست دھماکے کے بعد آتشزدگی، 24 افراد زخمی

 

بھروچ۔۲۳؍فروری/بی این ایس

گجرات کے ضلع بھروچ میں جھگڑیا کے نزدیک کیمیکل تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں آج صبح ہوئے دھماکے اور اس کے بعد لگی آگ سے 24 سے زائد ورکر زخمی ہوگئے۔ شب کے دو بجے یو پی ایل 5 کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا تھا اس کی آواز آس پاس کے تقریبا ً10 کلو میٹر تک سنائی دی۔اس واقعہ میں کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو انکلیشور اور وڈودرا کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ کچھ متاثرین زیر علاج ہیں جبکہ دیگر کو معائنہ کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں بھیجی گئیں اور صبح کے تقریباً ساڑھے چھ بجے قابو پالیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ یونٹ کے احاطہ انتہائی گرم ہو جانے کی وجہ سے ریسکیو کاموں میں مصرفف لوگ فیکٹری کے اندر نہیں جا سکے، لیکن وہ اب اندر جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

You might also like