Baseerat Online News Portal

ادارہ دعوۃ السنہ کے زیر اہتمام آج سے سہ روزہ مسابقۃ القرآن کریم کا آغاز

کورونا بحران کے مدنظر مسابقہ آئن لائن ، ۲۷؍ مارچ کو حج ہائوس میں آئن لائن میں منتخب بچوں کا پروگرام ہوگا
ممبئی:۲۳؍ فروری(بی این ایس) ادارہ دعوۃ السنہ ممبئی ومہاراشٹر کے زیر اہتمام ۲۳؍برسوں سے جاری آل انڈیا مسابقۃ القرآن اس سال کورونا بحران کے پیش نظر آن لا ئن رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ جوبصیرت آن لائن کے یوٹیوب چینل پر نشر کیاجائے گا۔ یہ پروگرام تین دنوں تک جاری رہے گا۔ اس آن لائن مسابقہ میں منتخب ہونے والے بچوں کا آف لائن مسابقہ ۲۷؍مارچ ۲۰۲۱ کو حج ہائوس میں ہوگا جہاں ان میں پہلی دوسری، تیسری پوزیشن لانے والے بچوں کو انعام واکرام سے نوازا جائے گا۔ ادارہ دعوۃ السنہ کے روح رواں مولانا شاہد الناصری الحنفی کی اطلاع کے مطابق پروگرام کی ترتیب ’’زیرنظامت: جناب مولاناشمیم اخترندوی صاحب۔ بانی ومہتمم جامعۃ الابرار وسئ ،ممبئی۔ افتتاحی خطاب: حضرت مولانارشیداحمدندوی صاحب ،جنرل سکریٹری انجمن اہل السنہ والجماعہ ممبئی۔ (پہلادن)تاریخ: 24؍فروری 2021ء بمطابق ۱۱؍رجب المرجب ۱۴۴۲ھ بروزبدھ۔پہلی نشست:صبح ساڑھے ۹بجے تا ۱۲؍بجے۔تلاوت قرآن کریم: جناب قاری بدرعالم صاحب،استاذ جامعہ عربیہ معراج العلوم چیتاکیمپ ممبئی۔زیرصدارت: حضرت الحاج حافظ اقبال صاحب چوناوالا،رکن مجلس مشاورت دارالعلوم وقف دیوبند۔دوسری نشست: دوپہر۳؍بجے تاعصر۔ زیرصدارت: حضرت مولانامفتی سعیدالرحمن فاروقی قاسمی،صدرمفتی دارالعلوم امدادیہ ممبئی۔ تیسری نشست : بعدنمازمغرب تاوقت مناسب ۔زیرصدارت : حضرت الحاج خلیل میمن صاحب۔(دوسرادن)تاریخ:25؍فروری2021ء بمطابق ۱۲؍رجب المرجب ۱۴۴۲ھ بروزجمعرات۔زیرنظامت : حضرت مولانا شمیم اختر ندوی ، بانی ومہتمم جامعۃ الابرار وسئ ،ممبئی۔افتتاحی خطاب:حضرت مولانا بدیع الزماں ندوی قاسمی ۔ چیرمین آن لائن دارالفتاوی بنگلور۔کلیدی خطاب: حضرت مولانا مبین الحق قاسمی ۔مقیم ریاض سعودی عرب ۔ پہلی نشست: صبح ساڑھے ۹بجے تا ۱۲؍بجے۔تلاوت قرآن کریم:قاری سیف الباری صاحب گوونڈی۔زیرصدارت:حضرت مولاناانیس الرحمن قاسمی صاحب ،قومی نائب صدرآل انڈیاملی کونسل۔دوسری نشست:دوپہر۳؍بجے تا عصر۔زیرصدارت:حضرت مولانا نذیر احمد ندوی ۔ بانی ومہتمم دارالعلوم سلیمانیہ میراروڈ۔تیسری اور آخری نشست: بعدنمازمغرب تاوقت مناسب ۔زیرصدارت:حضرت مولانا مفتی اشرف علی قاسمی استاذ دارالعلوم دیوبندہے‘‘۔

You might also like