Baseerat Online News Portal

فقیہ العصر حضرت مولاناخالدسیف اللہ رحمانی روبصحت،مزیددعاؤں کی اپیل

ممبئی:۲۳؍فروری(بی این ایس)نامورعالم دین ،آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان وسکریٹری اوراسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے جنرل سکریٹری فقیہ العصر حضرت مولاناخالدسیف اللہ رحمانی کی صحت میں پہلے سے بہتری محسوس کی جارہی ہے،یہ اطلاع المعہدالعالی الاسلامی حیدرآباد کے نائب ناظم اورجانشین فقیہ العصر مفتی محمدعمرعابدین قاسمی مدنی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعہ دیا۔انہوں نے بتایاکہ طبی معائنوںکی تمام رپورٹ اچھی ہے البتہ نمونیہ کااثرہے اورنقاہت وکمزوری بہت زیادہ ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ والد گرامی حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دو ہفتہ کےلیئے دبئی آئے ہوئے تھے، سوئے اتفاق یہاں انہیں کووڈ مثبت آگیا، رپورٹ ۲۰ فروری شنبہ کو آئی تھی، اس طرح چار روز گزر گئے ہیں، گھر ہی پر دوا علاج کیا جارہا ہے۔ بخار نارمل ہے، تنفس کی شکایت پہلے سے تھی، سو اس کی وجہ کر سانس لینے میں دقت پیش آرہی ہے۔ آج بروز سہ شنبہ (23/02/2021) ڈاکٹروں کے مشورہ سے طبی معائنہ کروایا گیا، الحمد للہ رپورٹ اچھی ہے، البتہ نمونیہ کا اثر ہے اور نقاہت و کمزوری خاصی ہے۔ پوری دنیا سے محبین و مخلصین نے مزاج پر سی کی، صدقہ و دعا کا اہتمام کیا، ہم شخصی طور پر ان سب کے شکر گزار ہیں۔مکمل افاقہ اور صحتیابی کےلیئے دعا کی درخواست کی جاتی ہے۔

You might also like