Baseerat Online News Portal

یوپی پولیس کاسپاہی ہی’چوری‘میں پکڑاگیا، وردی پہن کرگیاتھامال

لکھنؤ، 26 فروری (بی این ایس )
جہاں یوپی پولیس ایک طرف جرائم کو روکنے کی تیاری کر رہی ہے۔ وہی پولیس بھی اس جرم میں پھنس گئی ہے۔ لکھنؤ کے ایک مال میں ایک پولیس کو چوری کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ واقعہ حسین گنج میں واقع ایک مال کا ہے۔ یہاں لوگوں نے اسے کپڑے چوری کرنے کے الزام میں پکڑ لیا۔یہ سپاہی لکھنؤ کمشنریٹ میں تعینات ہے اور وردی پہن کر خریداری کرنے گیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم سپاہی کو مارا بھی گیا ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد افسران نے کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے اور تفتیش جارہی ہے۔پولیس لائن میں تعینات سپاہی خریداری کے بہانے مال میں گیا۔ تھوڑی دوری کے بعد وہ ٹرائل روم میں گیا۔ اس کے بعد اندرہی اس نے تین قمیض رکھی اور اوپر سے وردی پہن لی۔ اس کے بعد وہ آرام سے نکلنے لگا لیکن گیٹ پر الگ سائرن بجنے لگی۔ تفتیش کے دوران چوری شدہ کپڑے کے بارے میں معلومات ملی۔تب لوگوں نے اس کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سپاہی نے انتظامیہ سے صلح کرلی تھی اور کپڑوں کے بل کی ادائیگی کردی تھی۔ تاہم سپاہی کے خلاف بھی تفتیش جاری ہے اور اسے معطل کردیا گیا ہے۔

You might also like