Baseerat Online News Portal

انتخابات2021: 5 ریاستوں میں انتخابات کی تاریخوں کااعلان

8 مراحل، 824 نشستیں اور 18.68 کروڑ رائے دہندگان
نئی دہلی، 26 فروری (بی این ایس )
ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز مغربی بنگال، تمل ناڈو، آسام، کیرالہ اور پنڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ ان چار ریاستوں اور مرکز کی ریاست پنڈوچیری میں 27 مارچ سے 29 اپریل کے درمیان مختلف مراحل میں پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس میں انتخابی تاریخوں کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی تمام انتخابی ریاستوں اور پنڈوچیری میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا۔سنیل اروڑہ نے انتخابی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چار ریاستوں اور مرکزی ریاست علاقہ پنڈوچیری سمیت کل 824 اسمبلی حلقوں میں رائے شماری ہوگی اور مجموعی طور پر 18.68 کروڑ رائے دہندگان 2.7 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔ مغربی بنگال میں 27 مارچ سے 29 اپریل تک آٹھ مراحل میں ووٹنگ ہوگی جبکہ آسام میں 27 مارچ سے 6 اپریل کے درمیان تین مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور پنڈوچیری میں پولنگ 6 اپریل کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے بتایا کہ تمام ریاستوں کے لئے خصوصی پولیس سپروائزر مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تہوار کے دن کوئی ووٹنگ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ امتحان کے دن بھی ووٹنگ نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنے دور اقتدار میں آخری بار انتخابی تاریخوں کا اعلان کررہے ہیں۔آسام میں 2016 کے اسمبلی انتخابات میں 24890 انتخابی مراکز تھے، اس بار انتخابی مراکز کی تعداد 2021 میں 33530 ہوگی۔ تامل ناڈو میں 2016 کے اسمبلی انتخابات میں 66007 انتخابی مراکز تھے، اس بار انتخابی مراکز کی تعداد 2021 میں 88936 ہوگی۔ پہلے کیرل میں 21498 انتخابی مراکز تھے، اب وہاں انتخابی مراکز کی تعداد 40771 ہوگی۔ مغربی بنگال میں 2016 میں 77413 انتخابی مراکز تھے، اب 101916 انتخابی مراکز ہوں گے۔
27 مارچ کو، مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کے تحت ریاست کے پانچ اضلاع کی 30 اسمبلی نشستوں پر، 27 اپریل کو دوسرے مرحلے کے تحت چار اضلاع میں 30 اسمبلی نشستیں، تیسرے مرحلے میں 31 اپریل، چوتھے مرحلے میں چھ نشستیں، چوتھے مرحلے کے تحت پانچ اپریل کو 44 اضلاع کی 44 نشستوں پر،6اپریل کو 6 اضلاع میں 45 نشستوں پر، 6 اپریل کوچار اضلاع کی 43 نشستوں پر ،7اپریل کو ساتویں مرحلے کے تحت پانچ اضلاع کی 36 نشستوں پر اور آٹھویں مرحلے میں 29 اپریل کو چار اضلاع میں 35 سے کم نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

You might also like