Baseerat Online News Portal

اب انگریزی سیکھناہوااورآسان،’’انگریزی کیسے سیکھیں ‘‘نام سے کتاب منظرعام پر

دیوبند:۲۶؍فروری(بی این ایس)انگریزی زبان سے دلچسپی اورشوق رکھنے والے طلبہ اورعام لوگوں کے لئے اچھی خبرہے۔آسان طریقے پرانگریزی کیسے سیکھیں ،اس موضوع پردارالعلوم وقف دیوبند کے کہنہ مشق استاذ مولانا جمشید عادل قاسمی صاحب نے ایک کتاب ترتیب دی ہے جس کانام ہی ہے’’انگریزی کیسے سیکھیں‘‘۔اس کتاب میں مصنف نے مبتدی طلبہ اورمنتہی طلبہ دونوں کے مزاج کوسامنے رکھتے ہوئے آسان اسلوب بیان اورعمدہ طریقے سے انگریزی سیکھنے کوآسان بناکرپیش کیاہے جوکہ ہرانگریزی سیکھنے والوں کے لئے یکساں مفیدہے۔یہ کتاب مولاناجمشیدعادل قاسمی کے قلم سے انگریزی زبان وادب میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے قیمتی سوغات ہے۔ یہ کتاب انتہائی جامع اور اپنے آپ میں بےمثال ہے، جسے علماء، طلباء اور فارغین مدارس کو سامنے رکھ کر عربی نہج پر ترتیب دی گئی ہے۔اس کتاب پرتقریظ مولانا برہان الدین صاحب ڈائریکٹر مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی نے لکھی ہے جب کہ توصیفی کلمات مولانا مدثرقاسمی صاحب استاذ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی نے لکھے ہیں، تأثرات مفتی اسعد صاحب استاذ دارالعلوم وقف دیوبند کے ہیں اور تبصرہ مفتی محمداللہ صاحب کوآرڈینیٹر آن لائن فتویٰ دارالعلوم دیوبند کا ہے۔
عمدہ کاغذ اور معیاری طباعت کے ساتھ 312 صفحات پر مشتمل ہےیہ کتاب اوراس کی قیمت 350 روپے ہے۔کتاب حاصل کرنے کے لیے ذیل کے نمبر پر رابطہ کریں۔جمشید عادل قاسمی استاذ دارالعلوم وقف دیوبندموبائل: 9824076883 / 9304806402

You might also like