Baseerat Online News Portal

609 زمرے کے اساتذہ نے باجپٹی ایم ایل اے مکیش یادو سے کی ملاقات، 16 ماہ سے تنخواہ نہیں ملنے کو لیکر سونپا میمورنڈم

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ باجپٹی کے ممبراسمبلی مکیش کمار یادو سے اتوار کو سیتامڑھی ضلع کے 609 زمرہ کے امداد یافتہ 64 مدارس ملحقہ کے اساتذہ اور ذمہ داران ان کے گھر نان پور بلاک کے ددری گاوں پہنچ کر ملاقات کی اور تنخواہ سے متعلق جاری مسائل سے واقف کرایا۔نمائندہ وفد میں شامل اساتذہ نے ایم ایل اے سے کہا کہ ان لوگوں کو 16 ماہ سے تنخواہ نہیں مل پائی ہے جس سے ان کی معاشی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ایم ایل اے مسٹر مکیش یادو نے اساتذہ کے کرب اور درد کو بہت غورسے سنا اور چیر مین مدرسہ بورڈ کی سستی اور لاپرواہی پر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو وقت پر تنخواہ نہیں مل پانا کافی افسوسناک ہے۔انہوں نے پیمنٹ کے سلسلے میں اپنی انتہائی کوشش کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر اساتذہ نے انہیں اس سلسلے میں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ اس وفد کی قیادت مفتی محمداحمد قاسمی اور مولانا احسان اللہ شمس نے مشترکہ طور پرکی ۔

وفد میں مولانا قربان علی ،مولانا دبیر عالم ، ماسٹر وسیم ،دانش ماسٹر ،مناظرعالم ،قاری نورعالم، مولانا توحید قاسمی، مولانا ذاکر حسین مظاہری، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر ابونصر ،حافظ سرفراز ،حافظ معین ،ماسٹر طاہرحسین ،مولانا عبداللہ، ماسٹر سراج ،حافظ عبداللہ ،حافظ نعمت اللہ ،مولانا امجد اسرار ،بالاساتھ وشریف پور کےسابق مکھیا بابر اور مولانا دبیر احمد مفتاحی سمیت کئی افراد شامل تھے۔

 

You might also like