Baseerat Online News Portal

عصمت دری کے بعد خاتون کا گلا ریت کر قتل معاملے کا فرار ملزم گرفتار، جیل رسید

 

رفیع ساگر/بی این ایس

جالے ۔ سمری تھانہ علاقہ میں ریپ کے بعد چاقو سے گلا ریت کر ایک معذور خاتون کا قتل کر فرار ہوئے ملزم کو پولیس نے اتوار کو شاستری چوک سے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزم سمری باشندہ آنجہانی رام کھیلاون سدا کا لڑکا رام دیو سدا بتایا گیا ہے جس کی تلاش پولیس کو لمبے عرصے سے تھی ۔پوچھ گچھ کے بعد ملزم کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔سمری تھانہ صدر ہری کشور یادو نے بتایا کہ ملزم نے 10 سال قبل ذہنی طور پر متاثرہ ایک نامعلوم خاتون کا عصمت دری کے بعد گلا ریت کر قتل کر دیا تھااور لاش کو این ایچ 57 کے کنارے پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ اس وقت کے تھانہ صدر راکیش کمار سنگھ نے اس ضمن میں مقامی چوکیدار مہیش پاسوان کے بیان پر آئین کی دفعہ 302/376 کے ایف آئی آر 140/11 درج کر قتل میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کر لیا تھا۔

 

 

You might also like