Baseerat Online News Portal

نال جل منصوبہ میں سرکاری فنڈکے غبن کے معاملہ میں 5 وارڈوں کے صدر اور سکریٹری پر ایف آئی آر رام پورہ پنچایت میں لاکھوں روپے کی گڑبڑی کا انکشاف

 

رفیع ساگر /بی این ایس
جالے۔ ڈی ایم ڈاکٹر ایس ایم تیاگ راجن کے حکم پر رام پورہ پنچایت میں 7 عزائم منصوبہ میں شامل نل جل اسکیم میں سرکاری فنڈ کے غلط استعمال پر وارڈ نمبر 03،04،05،06،07 کے وارڈ نفاذ عمل درآمدکمیٹی کے چیئرمین اور سکریٹری کے خلاف سنگھواڑہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔بی ڈی او ڈاکٹر ششی پرکاش کی درخواست پر وارڈ تین کی چیئرمین شکنتی دیوی اور سکریٹری ببلو کمار ، وارڈ 4 کی چیئرمین منی دیوی ، سکریٹری سنجے کمار جھا ، چیئرمین وارڈ 5 کی صدر زاہدہ خاتون، سکریٹری سجیت کمار ٹھاکر ، وارڈ 7 کے چیئر مین اجیت ٹھاکر سکریٹری جتیندر ٹھاکر پر الزام عائد کیا گیا ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق وارڈ 03 میں اسکیم کے نفاذ کے لئے 14 لاکھ 90 ہزار 900 اسٹیمیٹ کے برخلاف14 لاکھ روپے سال 2020 کے 6 مارچ کو کھاتے میں ٹرانسفر کیا جا چکا ہے۔وارڈ نمبر 04 میں 14،15،200 کے برخلاف 14 لاکھ 29 فروری کو وارڈ 05 میں 15،04،300 روپے کے تخمینے کے برخلاف 14 لاکھ وارڈ 06 میں 18،31،900 روپے کے برخلاف 13 لاکھ اور وارڈ نمبر 07 میں 18،31،900 کے اسٹیمیٹ کے برخلاف ایک لاکھ 50 ہزار روپے میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔ ان وارڈ ارکان اور سکریٹری کے خلاف سرکاری فنڈ کا غلط استعمال ، عمل درآمد میں رکاوٹ ، اسکیم کو وقت پر مکمل نہ کرنے اور عوام کو سرکاری فوائد سے محروم رکھنے کا الزام لگا ہے۔ سنگھواڑہ تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا ہے کہ ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے گرفتاری کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

You might also like