Baseerat Online News Portal

المنصور ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈان باسکو اسکول میں ادبِ اطفال پرقومی سمینار 7مارچ کو، تیاریاں جاری

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ ”بہار میں بچوں کا ادب “کے عنوان سے آئندہ 7مارچ کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے جزوی مالی تعاون سے المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مقامی ڈان باسکو اسکول ، بی بی پاکر دربھنگہ کے کانفرنس ہال میں ایک روزہ قومی سمینارکادن کے10بجے سے انعقاد کیا جا رہاہے جس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہے۔اس کی صدارت پروفیسر عبدالمنان طرزی کریں گے ۔ پروگرام کا آغاز انور آفاقی کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے کیا جائے گا۔ جب کہ مہمانان خصوصی کے طورپروفیسر شاکر خلیق ، سابق صدر شعبہ اردو، ایل۔ این۔ ایم۔ یو، دربھنگہ،پروفیسر محمد آفتاب اشرف ، صدر شعبہ اردو ، ایل۔ این۔ ایم۔ یو، دربھنگہ شرکت کریں گے ۔ وہیں مہمانان اعزازی کے بطورسید احمد قادری گیا ،ڈاکٹر ریحان غنی پٹنہ،نذیر فتح پوری پونے،حقانی القاسمی دہلی شامل ہوں گے۔سمینار میں کلیدی خطبہ پروفیسر رئیس انور رحمن سابق صدر شعبہ اردو ، ایل۔ این۔ ایم۔ یو، دربھنگہ پیش کریں گے۔کتاب پر اظہار خیال ڈاکٹر عبدالرافع صدر شعبہ اردوملت کالج ، دربھنگہ کریں گے۔اس موقع پر ”بہار میں بچوں کا ادب: کل اور آج“کا رسمِ اجراءبھی عمل میں آئے گا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالحئی سابق ایڈیٹر ”اردو دنیا“ نئی دہلی انجام دیں گے۔تکنیکی سیشن کے صدورپروفیسر ظفر حبیب،پروفیسر سید احتشام الدین، خلیق الزماں نصر ت ، ممبئی ، ایم ۔ مبین ، مہاراشٹر ، خورشید حیات، چھتیس گڑھ ہوں گے۔ جب کہ اس میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر جمال اویسی، ڈاکٹر عطا عابدی ، پٹنہ، ڈاکٹر مبین صدیقی ، ڈاکٹر قیام نیر،ڈاکٹر کامران غنی صبا،پٹنہ رہیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحئی، سابق ایڈیٹر” اردو دنیا“نئی دہلی،ڈاکٹر احسان عالم،ڈاکٹر مجیر احمد آزاد،ڈاکٹر عالمگیر شبنم ،ڈاکٹر محمد شہنواز (چمپارن)،ڈاکٹر مبین صدیقی، صدر عالم گوہر، ڈاکٹر محمد علی جوہر،انور آفاقی،ڈاکٹر عبدالودود قاسمی،ڈاکٹر مطیع الرحمن(شعبہ اردو ، ایل۔ این۔ ایم۔ یو، دربھنگہ) ،ڈاکٹر عبدامتین قاسمی (مدھے پورہ ) ،ڈاکٹر عارف حسن وسطوی حاجی پور،ابرار احمد اجراوی مدھوبنی، ڈاکٹر مستفیض احد عارفی(اسسٹنٹ پروفیسر ، ایل ایس کالج مظفرپور ) ،غلام نبی کمار سری نگر، ڈاکٹر صالحہ صدیقی الہ آباد، مسرور صغریٰ الہٰ آباد ، ڈاکٹر منظر سلیمان،عرفان احمد پیدل ،فردوس علی ،ڈاکٹر وصی احمد شمشاد(شعبہ اردو،ایل۔ این۔ ایم۔ یو، دربھنگہ)،ڈاکٹر محمد ارشد سلفی، ڈاکٹر ریحان قادری اورعارف اقبال ارریہ اپنا مقالہ پیش کریں گے۔جب کہ آخری سیشن میں ایک شعری نشست کا انعقاد کےا جائے گا جس میں حیدر وارثی،اظہر نیر،جنید عالم آروی، ڈاکٹر احسان عالم، ڈاکٹر مسرور صغریٰ،انور آفاقی،منظر الحق منظر صدیقی،انعام الحق بیدار، حسین منظر، ڈاکٹر منور راہی ،مشتاق اقبال، منظر ریونڈھوی، نسیم اختر برداہوی ،م ۔سرور پنڈولوی، مقصود رفعت،زماں برداہوی، عرفان احمد پیدل، عمر فاروق رحمانی اپنے اشعار پیش کریں گے۔

You might also like