Baseerat Online News Portal

یوپی: 17 سالہ بیٹی کا بے دردی سے قتل، کٹاہوا سرلے کرباپ پہنچاتھانے

لکھنؤ، 4 مارچ (بی این ایس )
اتر پردیش کے ہردوئی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو ہلاک کردیا۔ اس کے بعد وہ گلا کاٹ کر تھانے پہنچا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا اور اسی لئے اس نے یہ حرکت کی۔ملزم کا نام سروش ہے اور اس نے چاقو کے وار سے بیٹی کا گلا کاٹ ڈالا۔ اس کے بعد اس نے سر ہاتھ میں لے کر تھانہ پہنچا۔ یہ دیکھ کر پورے راستے میں لوگ خوف و ہراس میں آگئے۔ واقعے کے بعد لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ معاملہ ضلع کے مانجلہ پولیس اسٹیشن کے علاقے سے متعلق ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم اپنی بیٹی کے عشق سے ناراض تھا۔ کیس کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید کاروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ان کا بیان لیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جب وہ ہاتھوں میں بیٹی کا کٹا ہوا سر لے کر اپنے گھر سے تھانے جارہا تھا تو پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پہلے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا ہوا ہے۔ کچھ لوگوں نے پہلے تو سوچا کہ جانور کا سر ہوگا، لیکن جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ یہ انسان کا ہے تو ہوش اڑ گئے۔لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا اور اس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس بھی صورتحال دیکھ کر حیران رہ گئی۔ اس نے بیلچہ تیز دھار ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

You might also like