Baseerat Online News Portal

زراعت اور دیہی شعبے کو مضبوط بنانے پر حکومت کی توجہ: تومر

نئی دہلی، 4 مارچ (بی این ایس )
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت کی توجہ زراعت اور دیہی شعبے کی ترقی اور مضبوطی پر مرکوز ہے اس کے لیے بہت ساری اہم اسکیمیں اور پروگرام چلائے جارہے ہیں، جو چھوٹے کسانوں کے لئے بہت فائدہ مند ہیں مسٹر نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کے روز ایشیا پیسیفک رورل اینڈ ایگریکلچرل کریڈٹ ایسوسی ایشن (اے پی آر سی اے) اور نیشنل ایگریکلچرل اینڈ رورل بینک (نابارڈ) کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ ’علاقائی پالیسی فورم‘ کے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔دنیا بھر سے 24 ممالک کے 78 اداروں کی رکنیت والے اے پی آر سی اے کے ‘علاقائی پالیسی فورم بنیادی موضوع زراعتی کاروبار کلسٹر اور کریڈٹ بڑھانے والے آلات کے فروغ کے لئے ترقیاتی تعاون’ تھا۔ اس فورم کے دو ذیلی موضوعات تھے چھوٹے کسانوں کی زمرہ بندی اور زراعتی ترقی میں ان کا کردار اورگارنٹی میکانزم: کسانوں کے گروپوں کے لئے کریڈٹ پروموشن کا حل۔

You might also like