Baseerat Online News Portal

معیاری صحت دیکھ ریکھ ہر شخص کا حق ہے: نائب صدر جمہوریہ

تروپتی میں امارا ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح
نئی دہلی، 4 مارچ (بی این ایس )
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج صحت کے بنیادی ڈھانچے میں شہروں اور گاؤں کے درمیان فرق پر تشویش کا اظہار کیا اور نجی شعبے سے اپیل کی کہ وہ کم لاگت پر دیہی علاقوں میں جدید ترین صحت دیکھ ریکھ تشخیص اور علاج سہولتیں فراہم کرانے کے لئے حکومت کے ساتھ شامل ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس فرق کو دور کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ دیہی علاقوں کی عوام کی اپنے گاؤں میں ہی جدید اور بہترین صحت دیکھ ریکھ تک رسائی ہوسکے۔ ہر ایک شخص کو معیاری صحت دیکھ ریکھ فراہم کرانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا ’’طبی سہولتوں کی کمی کی وجہ سے ہمارے گاؤں میں کسی کو بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔تروپتی میں ہمارا ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے تمام اہل شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ویکسین لگوالیں۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر میں تمام اہل شہریوں سے اپنی اس اپیل کو دہرانا چاہتا ہوں کہ وہ ویکسین لگوالیں اور کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں شامل ہوجائیں۔حالیہ بجٹ میں صحت کے لئے 223846 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کے لئے حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ اس اقدام سے ہمارے ملک میں صحت دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کو زبردست فروغ ملے گا اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس سے صحت پر ہونے والے بہت زیادہ اخراجات میں کمی آئے گی۔نائیڈو نے آیوشمان بھارت جیسی صحت اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کی اپیل کی تاکہ غریب لوگوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔

You might also like