Baseerat Online News Portal

عمررسیدہ’ میٹرومین ‘سریدھرن وزیراعلیٰ امیدوارہوں گے

نئی دہلی4مارچ(بی این ایس )
کیرالہ بی جے پی نے ’میٹرومین‘ ای سریدھارن کو ریاست میں پارٹی کے چیف منسٹر امیدواربنانے کی سفارش کی ہے۔جب کہ اڈوانی،جوشی،یشونت سنہاکوعمرکاحوالہ دے کرریٹائرکردیاگیاہے۔اسی پریشونت سنہانے سوال اٹھائے ہیں اوربی جے پی کواس کااصول یاددلایاہے۔سریدھرن جنہوں نے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوکر سیاسی میدان میں قدم رکھا ، نے ایک بیان میں کہاہے کہ ان کا بنیادی ہدف پارٹی کو کیرالہ میں اقتدار میں لانا ہے اور وہ وزیراعلیٰ کاعہدہ سنبھالیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی رواں سال اپریل سے مئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو ان کی توجہ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ریاست کو قرض کے جال سے نکالنے پرہوگی۔

You might also like