Baseerat Online News Portal

کسان تحریک کے 100دن مکمل ہونے پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے

نئی دہلی،5مارچ(بی این ایس )
زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف کسا ن تحریک کو چھ مارچ کو سو دن مکمل ہونے پر سنیکت(مشترکہ) کسان مورچہ نے احتجاجی مظاہروں کا پروگرام تیار کیا ہے اور اسمبلی انتخابات والی پانچ ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی راجدھانی دہلی کی سرحدوں پر شدید ٹھنڈ جھیلنے کے بعد شدید گرمی سے نپٹنے کی تیاری میں مصروف کسانوں نے اپنی رہنے کی جگہ پر اے سی، کولر اور پنکھے لگانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ کئی مقامات پر پختہ بیت الخلا اور پانی کی سپلائی کے لئے پائپ لائن بھی لگائی گئی ہے۔ کپڑے دھونے کی مشین اور کئی دیگر سہولیات پہلے سے دستیاب ہیں۔
سنیکت کسان مورچہ کے لیڈر درشن پال سنگھ اور یوگیندر یادو کے مطابق چھ مارچ سے تحریک کی شکل بھی بدل جائے گی۔ چھ مارچ کو کنڈلی مانیسر پلول ایکسپریس وے (کے ایم پی) کی پانچ گھنٹوں تک ناکہ بندی کی جا ئے گی۔ یہ صبح گیارہ بجے سے شروع ہوکر شام کے چار بجے تک چلے گی۔کسان لیڈروں کے مطابق دوسری ریاستوں میں بھی کسان چھ مارچ کو مظاہرہ کریں گے اور زرعی قوانین کے خلاف سیا ہ پٹیا ں باندھیں گے۔ آٹھ مارچ کو ’یوم خواتین‘ کے موقع پر ملک میں کسانوں کی تحریک خواتین چلائیں ۔

You might also like