Baseerat Online News Portal

یشودانند پانڈے نے جالے تھانہ صدر کا عہدہ سنبھالا

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ مقامی تھانہ میں جمعہ کو نئے تھانہ صدر یشودانند پانڈے نے عہدہ سنبھال لیا ہے۔انہوں نے دلیپ کمار پاٹھک سے چارج لیا ہے۔دلیپ کمار پاٹھک نے 2 سالوں کی مدت میں جالے میں بہتر پولیسنگ کرکے عوام میں بہتر پہچان بنائی تھی۔ان کا تبادلہ جہاں آباد ہیڈکوارٹر ہوگیا ہے۔نومامور تھانہ صدر نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح شراب مافیاوں پر نکیل کسنے اور بہتر لاء اینڈر قائم رکھنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے یہاں کی جغرافیائی بناوٹ کا مطالعہ کریں گے اور پھر عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے

You might also like